رسائی کے لنکس

ویت نام: سیاسی منحرفین کی قید کی سزا برقرار


ویت نام: سیاسی منحرفین کی قید کی سزا برقرار
ویت نام: سیاسی منحرفین کی قید کی سزا برقرار

ویت نام کی ایک اپیل کورٹ نے بغاوت کی کوشش کے قصور وار ٹھہرائے جانے والےدو ممتازسیاسی منحرفین کی جیل کی سزائیں بر قرار رکھی ہیں ۔

منگل کے روز عدالت نے انٹر نیٹ کے ذریعے کاروبار کرنے والے ترن ہوئن دوئے تھوچ کی 16 سال کی قید اور امریکہ سے تعلیم یافتہ انسانی حقوق کے ایک وکیل ، لی کانگ دنہہ کی پانچ سال کی قید کی توثیق کی۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ عدالت نے ایک تیسرے مدعا علیہ کی سزا میں تخفیف کی جس پر حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق کی سرگرمیوں میں تھوچ اور دنہہ کے ساتھ کام کرنے کا الزام تھا۔ لی تھانگ لانگ اب پانچ کی بجائے ساڑھے تین سال قید کی سزا کاٹے گا۔

ایک چوتھے مدعا علیہ ، گوئن تائین ترونگ کے ساتھ ساتھ ان تینوں سیاسی منحرفین کو جنوری میں مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ ان پر ایک کثیر جماعتی مملکت کے قیام کی کوششوں میں مدد کرنے اور کالعدم ڈیموکریٹک پارٹی آف ویت نام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ترونگ نے ، جو سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ، اپیل نہیں کی ۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی وجوہ کی بنا ء پر چلایا گیا تھا جب کہ ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کے راہنما اگلے سال کے قومی کانگریس کے لیے تیاری کر رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG