رسائی کے لنکس

لاہور دھماکے کے متاثرین کی یاد میں واشنگٹن میں چراغ روشن


واشنگٹن میں ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ امریکی شہریوں نے بھی شرکت کی اور دہشت گردی کے شکار پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

لاہور کے اقبال پارک خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں واشنگٹن کے 'ڈوپونٹ سرکل' پر چراغ روشن کیے گئے اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان میں دہشت گردی کا شکار شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی اس دعائیہ تقریب کا اہتمام پاکستانی طلبہ اور نوجوانوں کی تنظیم 'ایڈوک پاک' نے کیا تھا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کو پوری دنیا کے لیے ناسور قرار دیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان برسوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اب تک ہزاروں پاکستانی اس دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ لیکن پاکستانیوں کا عزم ہے کہ وہ انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

اس موقع پر شرکا ہاتھوں میں شمعیں روشن کیے گھنٹوں خاموش کھڑے رہے جبکہ ان کے بعض ساتھیوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بنیر بھی تھے جن پر "دہشت گردی ختم کرو" اور "اسلام کا نام دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کرو" کے نعرے درج تھے۔

تقریب میں شریک لاہور سے تعلق رکھنے والی ناجیہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں رہتی ہیں لیکن ان کا دل پاکستان ہی میں دھڑکتا ہے۔ ان کے بقول بچپن میں وہ خود بھی اسی اقبال پارک میں سیر وتفریح کے لیے جاتی تھیں اور جب وہ سوچتی ہیں کہ جو بچے اس پارک میں کھیلتے تھے اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے تو یہ خیال ہی ان کے لیے روح فرسا ہوتا ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ امریکی شہریوں نے بھی شرکت کی اور دہشت گردی کے شکار پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے اس خوفناک حادثے کے متاثرین کو پناہ کے لیے بھاگتے اور سسکتے ہوئے دیکھا تو انھیں اندازہ ہوا کہ ان پر کیا قیامت گزررہی ہے۔ اسی لیے وہ ان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

واشنگٹن میں سانحہ لاہور کے متاثرین کی یاد میں چراغ روشن، ویڈیو رپورٹ
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:01 0:00

XS
SM
MD
LG