رسائی کے لنکس

مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست، ولاریال نے پہلی مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والا ولاریال کلب یوئیفا کپ یا یورپا لیگ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے والا ساتواں کلب بن گیا ہے۔
ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والا ولاریال کلب یوئیفا کپ یا یورپا لیگ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے والا ساتواں کلب بن گیا ہے۔

یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل میں ولاریال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو پنالٹی اسٹروکس پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

پولینڈ کے شہر کڈانسک میں بدھ کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے دلچسپ کھیل پیش کیا۔

کرونا کے عالمی بحران کے دوران ہونے والا یہ میچ دو سال میں پہلا یورپین فائنل میچ تھا جس میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میچ کے 29 ویں منٹ میں اسپین کے کلب ولاریال کے کھلاڑی گیرارڈ مورینی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر ایڈنسن کوانی نے گول کر کے مخالف ٹیم کی برتری کو ختم کردیا۔

مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے گول کی تعداد ایک ایک تھی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی اسٹروکس پر ہوا۔

پنالٹی اسٹروکس میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا اور دونوں ٹیموں نے دس دس گولز کیے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ دی خیا گیارہویں پنالٹی نہ روک سکے جس کے بعد ولاریال نے 10 کے مقابلے میں 11 گولز سے فتح حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والا ولاریال کلب یوئیفا کپ یا یورپا لیگ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے والا ساتواں کلب بن گیا ہے۔

علاوہ ازیں ولاریال کے کوچ اونائی ایمری کی کوچنگ میں کسی ٹیم نے چار مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اونائی ایمری نے اپنی کوچنگ میں 2014، 2015، 2016 اور 2021 میں ٹیم کی فتح کے بعد ٹرافی تھام کر اسے بوسا دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG