رسائی کے لنکس

زمانہ طالب علمی کی نسل پرستی ورجینیا کی حکمران قیادت پر بھاری پڑ گئی


ورجینیا کے گورنر رائف ناردھم اپنی اہلیہ پامیلا کے ہمراہ۔ 2 فروری 2019
ورجینیا کے گورنر رائف ناردھم اپنی اہلیہ پامیلا کے ہمراہ۔ 2 فروری 2019

امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست ورجینیا میں سیاسی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں ریاست کے مزید دو اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف بڑے الزامات سامنے آئے ہیں۔ جب کہ اس قبل گورنر رالف ناردھم کا کیرئر، ماضی میں نسل پرستی پر مبنی ایک فوٹو کی وجہ سے خطرے میں پڑ ا ہے۔

ریاست کے اٹارنی جنرل مارک ہیرنگ نے بدھ کے روز یہ اعتراف کیا کہ جب وہ 19 سال کے یونیورسٹی اسٹوڈنٹ تھے، تو انہوں نے ایک افریقی امریکی ریپ گلوکار کا روپ دھارنے کے لیے اپنے چہرے پر براؤن میک اپ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ان کی گفتگو سے یہ واضح ہو جائے گا کہ آیا انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے یا نہیں۔

ورجینیا کے اٹارنی جنرل مارک ہیرنگ، فائل فوٹو
ورجینیا کے اٹارنی جنرل مارک ہیرنگ، فائل فوٹو

اٹارنی جنرل کی دوہری مشکل میں ایک عجیب سا موڑ آ چکا ہے کیوں کہ انہوں نے گورنر نوردھم سے اس کے بعد مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جب 1984 میں شائع ہونے والی ان کے میڈیکل اسکول کی سالانہ کتاب منظر عام پر آئی، جس میں دو لڑکوں کی تصویریں دکھائی گئی تھیں، جن میں سے ایک نے چہرے کو خوب سیاہ کیا ہوا تھا اور دوسرا نسل پرست گروپ کوکلکس کلان کا ہوڈ پہنے ہوئے تھا۔

گورنر نے ابتدا میں کہا تھا کہ وہ ان دونوں میں سے ایک تھے۔ پھر ایک روز کے بعد انہوں نے اس کی ترديد کر دی۔

ورجینیا کے ڈیمو کریٹک گورنررائف نارتھم کا کہنا تھا کہ میں ان فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتا جو میں نے کئے تھے۔ نہ ہی میں اُس نقصان کا مداوہ کر سکتا ہوں جو میرے رویے کی وجہ سے اُس وقت اور آج ہوا ہے۔ لیکن میں ماضی کے اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور میں آپ کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہوں۔

لیکن گورنر نے یہ ضرور تسلیم کیا کہ 1984 میں جب وہ فوج میں تھے تو انہوں نے گلوکار مائیکل جیکسن کی نقل کرنے کے لیے اپنے چہرے کو بوٹ پالش سے سیاہ کیا تھا۔

ورجینیا کے لیفٹننٹ گورنر جسٹن فیئر فیکس، فائل فوٹو
ورجینیا کے لیفٹننٹ گورنر جسٹن فیئر فیکس، فائل فوٹو

اسی دوران ناردھم کے نائب، لیفٹیننٹ گورنر جسٹن فیئر فیکس کو جنسی حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔

فیئر فیکس شادی سے قبل ایک خاتون سے اپنے تعلق سے انکار نہیں کرتے لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خاتون کو اس تعلق کے لیے مجبور نہیں کیا تھا۔

امریکی ریاست ورجینیا کے ان تین اعلیٰ عہدے داروں پر اپنے زمانہ طالب علمی کی سرگرمیوں کی بنا پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ان کے جانے کی صورت میں ریاست کی قیادت ڈیموکریٹس کی جگہ ری پبلیکنز کو مل سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG