رسائی کے لنکس

logo-print

۔۔۔ اور اب ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کی سیر بھی ممکن ہوگئی


یونیورسل اسٹوڈیو کے تھیم پارک نے ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کی باقاعدہ ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ہیری پوٹر کے فینز جادوئی دنیا ویسٹ کوسٹ ویزرڈنگ ورلڈ کی گھر بیٹھے سیر کر سکیں گے۔

ہیری پوٹر کی پراسرار جادوئی دنیا کی سیر۔۔اب خواب سے حقیقت کا روپ دھار سکتی ہے، کیونکہ ہالی وڈ کے یونیورسل اسٹوڈیوز نے شائقین کو فی الواقع دنیا کی سیر کا بندوبست کر لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹس ’یاہو فائنانس‘ اور ’انسائیڈ دی میجک‘ کے مطابق یونیورسل اسٹوڈیو کے تھیم پارک نے ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کی باقاعدہ ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ہیری پوٹر کے فینز جادوئی دنیا ویسٹ کوسٹ ویزرڈنگ ورلڈ کی گھربیٹھے سیرکرسکیں گے۔

تھیم پارک کا اعلان رواں سال جون میں کیا گیا تھا، جبکہ تھیم پارک 2016کے موسم بہار میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

تھیم پارک میں ہیری پوٹر کی بھرپور اور مکمل منظر کشی کی گئی ہے۔ اس میں زونکو کی لطیفوں کی دکان بھی ہے، تین جادوئی جھاڑوئیں اور ہنی ڈیوکس کی ٹوفیوں کی دکان بھی شامل ہے۔

تھیم پارک کی سیر کے دوران شائقین ہیری پوٹر سیریز کے اسٹارز ڈینئیل ریڈ کلف، ایما واٹسن اورروپرٹ گرنٹ کی آواز میں کی گئی کمنٹری سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

پارک میں آنے والے ہیری پوٹر اینڈ فوربڈن جرنی کی تھری ڈی رائیڈ سے جادوئی دنیا کے خفیہ اور پراسرار حصوں کی سیر کر سکیں گے اور فلم سے جڑی دوسری تمام حیرت انگیز چیزوں کو بھی دیکھ سکیں گے۔ پارک میں ہیپوگرف رائیڈ بھی موجود ہے جو یونیورسل اسٹوڈیو ہالی وڈ سے باہر نصب کی گئی پہلی رولر کوسٹر ہے۔

XS
SM
MD
LG