رسائی کے لنکس

وائس آف امریکہ نے ’ ڈیجیٹل فرنٹیئر ز ‘ پراجیکٹ لانچ کردیا


وائس آف امریکہ نے ’ ڈیجیٹل فرنٹیئر ز ‘ پراجیکٹ لانچ کردیا
وائس آف امریکہ نے ’ ڈیجیٹل فرنٹیئر ز ‘ پراجیکٹ لانچ کردیا

وائس آف امریکہ نے اپنی ویب سائٹ پر ‘ڈیجیٹل فرنٹیئرز‘(Digital Frontiers) کے نام سے ایک نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ یہ پراجیکٹ ایسے افراد کی ضروریات کوسامنے رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے جو انٹرنیٹ اور موبائل رابطوں کی تیزرفتار دنیا میں اپنے تجربات آزادی کے ساتھ دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے ڈائریکٹر ڈین فورتھ آسٹن کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ڈیجیٹل فرنٹیئرز کے توسط سے ان افراد کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آجائے گا جو عالمی سطح پر نشریات، سیمناروں اور انٹرنیٹ کے دوسرے ذرئع پر آزانہ اظہار خیال کے خواہش مند ہیں۔

مسٹر آسٹن کا کہنا ہے کہ آپ چاہے جہاں کہیں بھی رہتے ہوں ، اور آپ کے پاس دنیا کو بتانے کے لیے کچھ موجود ہو،تو ڈیجیٹل فرنٹیئرز کی مدد سے آپ انہیں اپنی کہانی سنا سکتے اور دنیا کو اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

وی او اے آپ کو ای میل یا ویڈیو کے ذریعے اس پلیٹ فارم پر یہ بتانے کے لیے شرکت کی دعوت دیتا ہے کہ آپ کس طرح سینسرشپ کی پابندیوں سے نمٹتے ہیں یا ویب اور موبائل فون آپ کی زندگی میں کیا تبدیلیاں لے کر آیا ہے۔

ڈیجیٹل فرنٹیئرز آپ کی کہانی کو اس بحث کا ایک حصہ بنائے گا کہ کس طرح ہماری ڈیجیٹل دنیا تبدیل ہورہی ہے اور کس طرح پرائیویسی ، شناخت ، سیکیورٹی اور آزادی جیسے مسائل لوگوں پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

ڈیجیٹل فرنٹیئرز کا آغاز چھ مئی سے ہورہاہے۔ آپ ہمیں اپنی کہانی تحریر یا ویڈیو کی شکل میں ہماری ویب سائٹ ’ ٹویٹر‘ یا فیس بک پیج پر بھیج سکتے ہیں۔

اس کے لیے ہماراپتا ہے www.voanews.com/digitalfrontiers

XS
SM
MD
LG