رسائی کے لنکس

وائس آف امریکہ کا ’ایکسٹریم ازم واچ‘ ویب پیج کا آغاز


وائس آف امریکہ کی ڈائریکٹر، اماندا بینیٹ کے الفاظ میں، ’’وائس آف امریکہ کی ایکسٹریم ازم واچ ڈیسک تحقیقی رپورٹنگ کے محاذ پر پیش پیش رہے گا۔ اِس ضمن میں ہم پُرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوریج کو اولیت دی جائے گی۔۔۔‘‘

وائس آف امریکہ نے اس ہفتے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے معاملے پر اپنی کوریج بڑھا دی ہے، جس ضمن میں، اُس کی سینٹرل نیوز کی ویب سائٹ، ’وی اواےنیوز ڈاٹ کام‘ پر ’’نئے ویب پیج‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کا ’واچ ڈیسک‘ دنیا بھر سے موصول ہونے والی ایسی خبروں پر نظر رکھے گا جن کا تعلق انتہاپسندی سے ہو۔ اس عنوان پر دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایسی تفصیلی رپورٹیں پیش کی جائیں گی جو زیادہ تر مغربی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو پاتیں۔

وائس آف امریکہ کی ڈائریکٹر، اماندا بینیٹ کے الفاظ میں، ’’وائس آف امریکہ کی ایکسٹریم ازم واچ ڈیسک تحقیقی رپورٹنگ کے محاذ پر پیش پیش رہے گا۔ اِس ضمن میں ہم پُرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوریج کو اولیت دی جائے گی۔ یہ ڈیسک سرکاری شہری نشریاتی اداروں، جیسا کہ ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی، دی آفس آف کیوبا براڈکاسٹنگ، ریڈیو فری یورپ اور مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ نیٹ ورکس کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ کرے گا، تاکہ وائس آف امریکہ کے چارٹر پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے، دنیا بھر کے سامعین و ناظرین کو تفصیلی تجزیات پر مبنی مواد فراہم کیا جاسکے، جس کا نصب العین درست، متوازن اور مربوط رپورٹنگ ہو‘‘۔

’ایکسٹریم ازم واچ ڈیسک‘ وائس آف امریکہ کی تمام 44 زبانوں کی سروسز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا، تاکہ پوری کہانی بتائی جائے، ایسے میں جب اردو، پشتو، ترک، کُرد اور وی او اے کی دیگر زبانوں میں ترجمہ پیش کیا جائےگا، جو رپورٹیں دنیا بھر کے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سماجی میڈیا کے لیے جاری کیا جائے۔

وائس آف امریکہ 40 سے زائد زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے، جو ایک ہفتے میں 18 کروڑ 70 لاکھ کی تعداد میں عالمی سامعین تک پہنچتی ہیں۔

وی او اے کے پروگرام سیٹلائٹ، کیبل، شارٹ ویو، ایف ایم، میڈیم ویو، اسٹریمنگ آڈیو اور وڈیو کے علاوہ دنیا بھر کے 2350 سے زائد ابلاغ عامہ کے اداروں کی مدد سے نشر ہوتے ہیں۔ اس کے لیے رقوم ’براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز‘ کے ذریعے امریکی کانگریس فراہم کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG