رسائی کے لنکس

وی او اے کی صومالی سروس کے سربراہ کو الشّباب کی دھمکیاں


صومالیہ کی باغی ملیشیا الشبّاب
صومالیہ کی باغی ملیشیا الشبّاب

صومالیہ کی باغی ملیشیا الشبّاب نے وائس آف امریکہ کی صومالی زبان کی سروس کے سربراہ اور بی بی سی میں اُن کے ہم منصب کے لیے دھمکیاں جاری کی ہیں۔

الشباب کے ایک عہدے دار نے گذشتہ جمعے کے روز موقا دِشو کی ایک مسجد میں تقریر کرتے ہوئے وی او اے کی صومالی سروس کے سربراہ عابدی یبارو اور بی بی سی کی صومالی سروس کے سربراہ یوسف قرعد عمر دونوں کو مُرتدین قرار دیا تھا۔

عہدے دار نےبظاہر تشدّد کے لیے کوئى براہ راست حکم جاری نہیں کیا، لیکن الشّباب کے وفادار لوگوں کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ اُن افراد کو اکثر نشانہ بناتے ہیں، جنہیں مُرتد قرار دیا گیا ہو۔

مقرِّر شیخ فواد محمد خلف شونگولے نے دو نوں صحافیوں پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ صومالیہ کے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لیے پروپاگنڈے اور اُن اطلاعات کو استعمال کرتے ہیں جو مغرب کے حق میں ہوں۔

وائس آف امریکہ کےافریقہ ڈویژن کی سربراہ گوَین ڈِلارڈ نےبدھ کےروزان بیانات کو”افسوسناک اورنا دُرست“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وائس آف امریکہ کا نصب العین معروضی اور صحیح اطلاعات کے ساتھ صومالیہ کے تمام لوگوں کے مفادات کو پورا کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG