رسائی کے لنکس

یہ زندگی کے میلے: محمد رفیع کےیادگار انٹرویو اوراُن کے پسندیدہ نغموں کا خصوصی پروگرام


محمد رفیع
محمد رفیع

A tribute to Muhammad Rafi: Special VOA Program based on his rare interview and his own selection of songs

گائیکی کی دنیا میں محمد رفیع کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ پاکستان، بھارت اور دنیا میں جہاں جہاں بھی جنوبی ایشیا کے لوگ بستے ہیں، محمد رفیع کی مدھر آواز اور گانوں سےآج بھی ہمیشہ کی طرح لطف اندوز ہو رہےہیں۔



اُنھوں نے موسیقی کی دنیا میں جو اپنا منفرد نقش چھوڑا ہے اُسی نے اُنھیں تمام گلوکاروں سے ایک جدا مقام عطا کیا ہے۔

VOA's Subhash Vohra with Mohammad Rafi - London, 1977
VOA's Subhash Vohra with Mohammad Rafi - London, 1977
غزل ہو یا گیت یا رومانوی اور ہلکے پھلکےنغمے، بھجن یا قوالی، حتیٰ کہ پاپ گانیں، سبھی میں محمد رفیع نہایت ممتاز نظر آتے ہیں اور اُنھوں نے اُن کا پورا حق ادا کیا ہے۔

امرتسرکے پاس ایک گاؤں میں جنم لینے والے محمد رفیع نے اپنے فن کا سفر ممبئی سے شروع کیا، جو آج فن کی دنیا میں بالی وڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔


تقریباً چالیس برسوں پر محیط اپنے فنی سفر میں محمد رفیع نے جو ورثہ چھوڑا ہے وہ جنوبی ایشیا میں آج بھی موسیقی کی دنیا کا نہایت قیمتی سرمایہ ہے۔

فن کی انتہائی بلندیوں کو چھونے والا فنکار اپنی عام زندگی میں نہایت کم گو اور ایک سادہ انسان کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اِس اعتبار سے محمد رفیع کو درویش منش بھی کہا جاسکتا ہے۔



اُنھوں نے اپنی زندگی میں بہت ہی کم انٹرویوز دیے ہوں گے۔ تاہم، 1977ء کی بات ہے جب ہمارے ساتھی براڈکاسٹر سبھاش ووہرا نے، جو اُس وقت لندن میں بی بی سی سے منسلک تھے، اُنھیں انٹرویو پر رضامند کر ہی لیا۔

اِسی انٹرویو پرمبنی ’ وائس آف امریکہ ‘کی اردو سروس نے محمد رفیع کی برسی کے موقع پر ایک
خصوصی پروگرام ترتیب دیا، جِس میں رفیع ہی کے اپنے پسندیدہ نغموں کا ایک انتخاب بھی شامل ہے۔



Ameen Sayani
Ameen Sayani
اسی پروگرام میں آپ محمد رفیع کے بارے میں بالی ووڈ کے مشھور براڈکاسٹر امین سیانی کی یادیں بھی سن سکیں گے۔

آج گو محمد رفیع ہمارےدرمیان موجود نہیں، لیکن گائیکی کی دنیا میں جو بیش بہا خزانہ اُنھوں نے چھوڑا ہے اُس کی وجہ سے اُن کا نام فن کی دنیا میں ایک درخشاں ستارے کی مانند ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔ ’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کی یہ پیشکش بھی اُنھیں خراج ِعقیدت پیش کرنے کی
ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔


Rafi Tribute VOA Radio Team - Razi Rizvi, Subhash Vohra and Rashmi Shukla
Rafi Tribute VOA Radio Team - Razi Rizvi, Subhash Vohra and Rashmi Shukla
اِس کے بارے میں آپ کی آراٴ کا ہم خیرمقدم کریں گے۔

مکمل آڈیو سماعت فرمایئے: Listen to the full audio

Rafi Tribute: Urdu Radio Show
please wait

No media source currently available

0:00 0:55:00 0:00
XS
SM
MD
LG