رسائی کے لنکس

آتش فشاں سے اُٹھنےوالی راکھ ، تاحال یورپ کا فضائی سفر متاثر


آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں اڑنے والی راکھ کے بادل یورپ کےپورے بر اعظم میں مسلسل پھیل رہے ہیں، جِس کے باعث ہفتے کو تیسرے روز بھی فضائی سفر میں خلل جاری رہا۔

شمالی اور وسطی یورپ کا زیادہ ترخطہ فضائی سفر کے لیے بند پڑا ہے۔

یورپی ملکوں نے اپنے فضائی راستے مکمل طور پر بند کر دیے ہیں جب کہ کچھ نے اپنے فضائی سفر جزوی طور پر بند کیے ہیں ۔ ہزاروں پراوزیں منسوخ کر دی گئی ہیں سینکڑوں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں اور فضائی کمپنیوں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے ۔ عہدے داروں کا اندازہ ہے کہ فضائی سفر ابھی کئی دن تک خلل کا شکار رہے گا۔

یورپ میں ریل ، فیریز اور ٹیکسی کی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ فضائی سفر میں ان خلل اندازیوں کے نتیجے میں ان کے صارفین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔

راکھ کے بادلوںمیں پتھر، شیشے اورریت کے ذرات بھی شامل ہیں جو طیارے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہوتے ہیں ۔

سفر کے مسائل کے ساتھ ساتھ عہدے دار سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG