رسائی کے لنکس

کراچی: انتخابات سے متعلق تحریریں لباس پر بھی


web shot
web shot

خواتین کے ہینڈ بیگز ہوں یا نوجوانوں کی ٹی شرٹس۔ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں تحریروں سے سجی نظر آرہی ہیں جس کا مقصد فیشن ٹرینڈ کے ساتھ ساتھ ووٹنگ ٹرینڈ کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد میں چند دن باقی رہ گئے ہیں ایسے میں یہی باتیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی عوام اس بار ووٹ ڈال کر ملک میں بڑی تبدیلی کے منتظر ہیں۔

ایسے میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں تبصرے تو عام ہیں ہی مگر ان دنوں ووٹنگ ٹرینڈ کو لائف اسٹائل میں بھی جگہ مل گئی ہے۔ خواتین کے ہینڈ بیگز ہوں یا نوجوانوں کی ٹی شرٹس۔ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں تحریروں سے سجی نظر آرہی ہیں۔ ان تحریروں کا مقصد فیشن ٹرینڈ کے ساتھ ساتھ ووٹنگ ٹرینڈ کو فروغ دینا ہے۔


پاکستان کی مشہور ہینڈبیگز اور ایکسسریز ڈیزائنر ماہین خان نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی خواتین کے لیے ایسے بیگز اور پرس تیار کیے ہیں جن پر ووٹ اور پاکستان سے حب الوطنی کی عبارات درج ہیں۔


ماہین حسین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ" ووٹ بیگز بنانے کا مقصد پاکستانی خواتین کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ الیکشن والے دن باہر نکلیں اور اپناووٹ استعمال کریں" ۔


ماہین مزید بتاتی ہیں کہ جب کوئی نیا فیشن یا ٹرینڈ مارکیٹ میں آتا ہے تو خواتین ان نئی چیزوں میں دلچسپی ظاہر کرتی ہیں ۔خواتین کے ان ووٹ بیگز کے استعمال سےدیکھنے والوں کو بھی ایک مثبت میسج ملےگا"
۔

اسکے علاوہ دوسرے بیگز پر "ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں" کی عبارت کے ساتھ لیاقت علی خاں کی تصویر جبکہ دوسری پر گلوکارہ نورجہاں کی جھلک نمایاں ہے۔



کراچی میں آن لائن شاپنگ کا کاروبار کرنے والی نجی کمپنی نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے 'ووٹ' کی عبارات والی یہ ٹی شرٹس متعارف کرائی ہیں۔


ان ٹی شرٹ پر مختلف عبارات درج ہیں ایک ٹی شرٹ پر تحریر ہے کہ "میرا ووٹ میرا مستقبل ہے"۔ ۔

دوسری پر لکھا ہے کہ صحیح ووٹ سے پاکستان میں
خوشحالی جب کہ غلط ووٹ کے انتخاب سے ملک میں غلط حکمران آسکتے ہیں۔

اسکے علاوہ ایک اور شرٹ پر پاکستان کے نقشے کی تصویر کے ساتھ انقلابی جملے بھی تحریر کیے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG