رسائی کے لنکس

زہلریلی گیسیں امریکی کوئلے کی کان میں امدادی کاموں کی راہ میں حائل


ایسا خوفناک حادثہ 26 سال میں پہلی بار ہوا ہے

امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز مہلک زہلریلی گیسوں جمع ہوجانے کے باعث کام رک جانے کے بعد اب وہ امید کر رہے ہیں کہ چار کان کنوں کی بازیابی کے لئے امدادی کارکن پھر سے اندر جا سکیں گے۔

کان کے ایک عہدیدار نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کا عملہ میتھین اور کاربن مون آکسائیڈ کو خارج کرنے کے لئے مزید سوراخ بنا رہا ہے۔

پیرکے روز کان میں دھماکے سے پچیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایسا خوفناک حادثہ 26 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔ اب تک سات افراد کی لاشیں مل سکی ہیں اور مزید 18 کی تلاش جاری ہے جن کے بارے میں یقین ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

امدادی کارکن کان میں تقریباً 30 میٹر زیر زمیں جانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں لاپتہ کان کنوں کے ملنے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG