رسائی کے لنکس

'وال مارٹ' کا بھارت میں مزید اسٹور قائم کرنے کا اعلان


'وال مارٹ' کا بھارت میں مزید اسٹور قائم کرنے کا اعلان

دنیا میں سپر اسٹورز کی سب سے بڑی چین 'وال مارٹ' نے بھارت میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

'وال مارٹ' کی بھارتی شاخ کے چیف ایگزیکٹو راج جین نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ان کا ادارہ رواں سال بھارت کے مختلف شہروں میں 10 نئے سپر اسٹورز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ آئندہ سال 2012ء میں بھی مزید 8 سے 10 اسٹورز قائم کیے جائینگے۔

صحافیوں سے گفتگو میں راج جین کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کی فوری توجہ بھارت میں اپنے کاروبار کی توسیع پر مرکوز ہے۔

بھارت میں 'وال مارٹ' کا پہلا سپر اسٹور کمپنی کے مقامی پارٹنر "بھارتی اینٹرپرائزز" کے تعاون سے 2009ء میں شمالی ریاست پنجاب کے شہر ہریانہ میں قائم کیا گیا تھا۔

اس وقت بھارت میں کمپنی کے چھ سپر اسٹورز کام کر رہے ہیں جہاں دیگر کاروباری اداروں کو چھ ہزار سے زائد غذائی اور دیگر اشیاء کی فروخت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قانون کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو دیگر اداروں کی تیار کردہ مصنوعات براہِ راست صارفین کو فروخت کرنے کی ممانعت ہے۔

XS
SM
MD
LG