رسائی کے لنکس

وقار یونس 'اسلام آباد یونائیٹڈ' کے باؤلنگ کوچ مقرر


فائل

وقار يونس کا کہنا تھا کہ وہ فکسنگ کے معاملات پر گہری نگاہ رکھتے ہيں اور 'پی ایس ایل تھري' میں بھی اسپاٹ فکسنگ سے محتاط رہنا ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم 'اسلام آباد یونائیٹڈ' نے سابق کپتان وقار یونس کو اپنا باؤلنگ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے جمعرات کی شام لاہور میں ہونےو الی ایک تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یویس کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار يونس کا کہنا تھا کہ وہ فکسنگ کے معاملات پر گہری نگاہ رکھتے ہيں اور 'پی ایس ایل تھري' میں بھی اسپاٹ فکسنگ سے محتاط رہنا ہوگا۔

وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے ملکي کرکٹ سے بہت کچھ حاصل کيا اور انہوں نے یہ ذمہ داری اس لیے قبول کی ہے کیوں کہ وہ اب کچھ لوٹانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ وقار یونس کے ساتھ ماضي ميں بھي کام کرچکے ہیں اور اميد ہے کہ اس بار بھي تجربہ خوشگوار رہے گا۔

مصباح نے بتایا کہ وہ ابھی مزید ایک سال تک کرکٹ کھیلیں گے اور پھر ٹي ٹوئنٹي ليگ سے ریٹائرمنٹ کا سوچیں گے۔

وقار یونس دو بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور سری لنکن کرکٹ لیگ میں بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے وقار یونس کی بطور باؤلنگ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ تقرری وسیم اکرم کی جگہ کی گئی ہے جنہوں نے 'پی ایس ایل' کی چھٹی ٹیم 'ملتان سلطانز' جوائن کرلی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG