رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میزائل حملے میں چار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کو ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے یا ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف مچھی خیل کے علاقے میں ایک گاڑی تھی ۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں اور اُن کی زیر استعما ل گاڑیوں کو تواتر سے بغیر پائلٹ کے جاسو س طیاروں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اُس کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں اور رواں ماہ پاکستانی پارلیمان کی ایک مشترکہ قرارداد میں بھی امریکہ سے یہ حملے روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG