رسائی کے لنکس

logo-print

شمالی وزیرستان میزائل حملے میں چھ ہلاک


شمالی وزیرستان میزائل حملے میں چھ ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں اطلاعات کے مطابق کم ازکم چھ افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ڈرون طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف میرانشاہ کے قریب درگی منڈی نامی گاؤں میں عسکریت پسندوں کا مشتبہ تربیتی مرکز تھا۔

شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے ہی زیراثر علاقے میں گذشتہ ہفتے بغیر پائلٹ کے ایک میزائل حملے میں جلاالدین حقانی کا بیٹا اورتین دیگر افراد مارے گئے تھے۔ جلاالدین حقانی نیٹ ورک سرحد پار افغانستان میں غیر ملکی فوجوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے ۔

XS
SM
MD
LG