رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: میزائل حملے میں 16 ہلاک


جنوبی وزیرستان: میزائل حملے میں 16 ہلاک
جنوبی وزیرستان: میزائل حملے میں 16 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیر ستان میں ہفتے کو علی الصباح مشتبہ امریکی حملے میں اطلاعات کے مطابق 16 عسکریت پسند ہلا ک ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق بغیر پائلٹ کے مشتبہ امریکی ڈرون طیارے سے داغے گئے چھ میزائلوں کاہد ف افغان سرحد سے ملحقہ انگور اڈہ کے علاقے میں شدت پسندوں کا مشتبہ تربیتی مرکز تھا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت سے متعلق تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق حملے کے بعد جاسوس طیارے علاقے میں پروازیں کرتے رہے۔

جنوبی وزیرستان میں اکتوبر 2009ء کے وسط میں پاکستانی فوج نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیاتھا اور فوجی حکام کے مطابق بیشتر ایسے علاقے جو شدت پسندوں کے زیراثرتھے اب وہاں سرکاری قبضہ بحال کر دیا گیا ہے۔

فوجی آپریشن کے بعد جنوبی وزیرستان میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے اس سے قبل 29جون کو ایک ایسے ہی حملے میں 11 شدت پسند مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG