رسائی کے لنکس

وزیرستان: بم دھماکے میں افسر سمیت 3 فوجی ہلاک


یہ دھماکا شمالی و جنوبی وزیرستان کی سرحد پر کیا گیا، جس میں تین اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر سڑک میں نصب دیسی ساخت کے بم دھماکے سے ایک فوجی افسر اور دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اتوار کو رات دیر گئے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ دھماکے سے تین اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

دہشت گرد اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے دیسی ساخت کے بم استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک مہلک ہتھیار بن چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG