رسائی کے لنکس

ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست


روی رمپال اور کرس گیل، جیت کی خوشی
روی رمپال اور کرس گیل، جیت کی خوشی

سری لنکا میں جاری 'ٹی20 ورلڈ کپ 2012ء' کے 'سپر – 8' مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دیدی ہے۔

سری لنکا میں جاری 'ٹی20 ورلڈ کپ 2012ء' کے 'سپر – 8' مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دیدی ہے۔

جمعرات کو پالیکیلے میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے۔

اوپنرز جانسن چارلز اور کرس گیل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بناکر ویسٹ انڈین اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ جانسن 56 گیندوں پر 84 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جب کہ کرس گیل نے 58 رنز بنائے۔

جواباً انگلینڈ کی ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے ایان مورگن 71 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ اوپنر ایلکس ہیلز نے 68 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلز کو 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں جمعرات کو کھیلے جانے والے 'سپر – 8' مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 6 رنز سے ہرادیا تھا۔

'سپر -8' مرحلے کے اگلے میچ میں جمعے کو پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
XS
SM
MD
LG