رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو پھر شکست


ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان ویمن ٹیم کوشکست دے دی ہے۔

جمعے کو کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا، پہلے بیٹنگ کی اور ویسٹ انڈیز کو 133 رنز کا ہدف دیا۔

پہلے ٹی 20میچ کی طرح آج بھی بسمہ معروف اور جویریہ ہی نمایاں رہیں۔ بسمہ نے 31 اور جویریہ خان نے 26 رنز بنائے۔ ندا ڈار 25 اور عالیہ ریاض 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

بعد ازاں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا۔ تاہم میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز فتح سے ہم کنار ہوا اور پاکستان کو شکست سے دو چار ہونا پڑا۔

پاکستان کی طرف سے سپر اوور ثنامیر نے کرایا جس پر جنوبی افریقی کھلاڑی ڈوٹن نے 18 رنز بنائے۔ ان میں دو چھکے اور ایک چوکا بھی شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو جب کہ ثنا میر، ایمن انور، ندا ڈار اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ لی۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں۔

اینڈرائڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG