رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے بلے باز براتھویٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے پہلی اننگز میں 142 اور دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں شکست فاش سے بچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے صرف 39 رنز درکار تھے جو اس نے باآسانی حاصل کر لیے۔

پاکستان کی ٹیم اس میچ میں گزشتہ دو میچوں کی نسبت خاطر خواہ کاکردگی نہ دکھا سکی تھی اور پہلی اننگز میں اس نے صرف 281 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم صرف محض 208 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور حریف کو 153 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز براتھویٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے پہلی اننگز میں 142 اور دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے اظہر علی 91 رنز بنا کر دوسری اننگز میں نمایاں بلے باز رہے تھے جب کہ پہلی اننگز میں سمیع اسلم نے 74 رنز بنائے تھے۔

باؤلروں میں پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور ویسٹ انڈیز کی طرف سے بشو نے مجموعی طور پر سات، سات وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی میزبانی میں تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تھی جس کے پہلے دو میچ پاکستان کے نام رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG