واشنگٹن —
امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں گذشتہ دو روز سے پانی کمیاب ہو گیا ہے۔ مغربی ورجینیا کے ریاستی دارالحکموت چارلسٹن کے دریائے ایلک میں کیمیائی اخراج کے باعث شہر کو پانی کی ترسیل دو دن سے بند ہے۔
مغربی ورجینیا کے گورنر ایرل رے ٹامبلن نے سی این این سے گفتگو میں بتایا کہ دریائے ایلک میں جمعرات کے روز صنعت سازی میں استعمال ہونے والا مہلک کیمیکل میتھائیل سائیکلو ہیکسین میتھانول کا تقریباً 5,000 گیلنز دریائے ایلک میں شامل ہو گیا۔
امریکہ کے صدر براک اوباما نے ریاست مغربی ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے جہاں کیمیائی اخراج کے باعث سکول اور کاروبار بند کر دئیے گئے اور تقریباً تین لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
گورنر ٹامبلن کا کہنا ہے کہ دریا کے پانی کے تجزئیے سے معلوم ہوتا ہے کہ دریا میں کیمیکل کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔
دوسری طرف گورنر ٹامبلن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ دریا میں کب تک کیمیکل ختم ہو سکے گا۔