رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس میں بش کی تصویر آویزاں کرنے کی تقریب


صدر اوباما اور خاتون اول مشیل سابق صدر بش اور لورا بش کے ہمراہ
صدر اوباما اور خاتون اول مشیل سابق صدر بش اور لورا بش کے ہمراہ

صدر اوباما نے کہا کہ جمعرات کو اِن تصاویر کے آویزاں ہونے کے بعد اب مسٹر اور مسز بش اُن مرد اور خواتین کے جھرمٹ کا حصہ بن چکے ہیں جنھوں نے اِس ملک کی آبیاری کی اور جنھوں نے اِسے ترقی کی راہ پر رواں دواں کرنے میں حصہ لیا

امریکی صدر براک اوباما نے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو اُن کی سرکاری تصویر کی رونمائی کےسلسلے میں وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا، اور اِس طرح اپنے پیش رو اور سیاسی حریف کے ساتھ خوشی کے کچھ لمحات اکٹھےگزارے۔

سابق صدر کے ہمراہ اُن کی بیگم، لورا اور دیگر اہلِ خانہ، جِن میں اُن کےوالد اور والدہ، سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش اور سابق خاتون ِاوّل باربرا بش بھی شامل تھے۔

صدر اوباما نے کہا کہ جمعرات کو اِن تصاویر کے آویزاں ہونے کے بعد اب مسٹر اور مسز بش اُن مرد اور خواتین کے جھرمٹ کا حصہ بن چکے ہیں جنھوں نے اِس ملک کی آبیاری کی اور جنھوں نے اِسے ترقی کی راہ پر رواں دواں کرنے میں حصہ لیا۔

اُنھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ حضرات جو یہ عہدہ سنبھال چکےہوتے ہیں اُن کا وقفے وقفے کے بعد آمنا سامنا ہوتا ہے، اور وہ ایک سا تجربہ رکھنے کے باعث ایک دوسرے کے احساسات کا بخوبی احساس کرسکتے ہیں۔ اُن کے بقول، ہمارے سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ایوانِ صدرکا مرتبہ اِن اختلافات سے بالا تر ہے۔

مسٹر بش نے مذاق کرتے ہوئے اِس بات کی طرف توجہ دلائی کہ پہلی تصویر صدر جارج واشنگٹن کی ہے، اور کہا کہ تصاویر کے خزینے کا ’ آغازو اختتام جارج ڈبلیو‘ پر ہوتا ہے۔

اُن کے بقول، جنابِ صدر، مجھے اِس بات پر مسرت ہے کہ جب مشکل فیصلے کرتے وقت آپ اِن در و دیوار کے درمیان چہل قدمی کرتے ہوئے جب میری تصویر پرنظر ڈالیں گے، تو آپ ضرور یہ بات سوچیں گے کہ ایسی ہی مشکل کی صورت میں جارج کا فیصلہ کیا ہوتا؟

سابق صدر نے کہا کہ اُن کی عزت افزائی ہوئی ہے کہ اُن کی تصویر کے قریب ہی اُن کے والد کی تصویر آویزاں ہے، جو ملک کے اکتالیسویں صدر رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG