رسائی کے لنکس

سماجی تقریبات سے متعلق منتظم مستعفی ہوجائیں گی: وائیٹ ہاؤس کے مشیر کا بیان


وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس

اُن پر گذشتہ نومبر میں وائٹ ہاؤس کے ایک عشائیہ میں سکیورٹی میں غفلت برتے جانے کے بارے میں کانگریس کے سامنے شہادت دینے سے انکار کرنے پر نکتہ چینی کی گئی تھی

اوباما انتظامیہ کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ وائیٹ ہاؤس میں سماجی تقریبات کے انتظامات کی ذمہ دار خاتون اگلے ماہ عہدہ چھوڑ دیں گی۔

ڈِزری روجرز کے استعفے کی اطلاع جمعے کو موصول ہوئی، جب کہ مہینوں پہلے اُن پر گذشتہ نومبر میں وائٹ ہاؤس کے ایک عشائیہ میں سکیورٹی میں غفلت برتے جانے کے بارے میں کانگریس کے سامنے شہادت دینے سے انکار کرنے پر نکتہ چینی کی گئی تھی۔

حزبِ اختلاف ری پبلیکن پارٹی کے ارکان نے اُن پر نکتہ چینی کی تھی کہ وہ اس بارے میں قانون سازوں کے سوالوں کے جواب دینے حاضر نہیں ہوئیں کہ بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کے اعزاز میں دی جانے والی باضابطہ ضیافت میں دو افراد بغیر دعوت نامے کے کس طرح سے پہنچ گئے تھے۔

اِن دو افراد، طارق اور مشل صلاحی کا کہنا ہے کہ اُنھیں دعوت دی گئی تھی۔ اُنھوں نے ہوم لینڈ سکیورٹی سے متعلق ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے شہادت دینے سے انکار کر دیا تھا، لیکن کمیٹی نے گذشتہ برس ورجینیا کے اِس جوڑے کو پیش ہونے پر مجبور کرنے کے لیےباضابطہ عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

وائیٹ ہاؤس کی نگرانی اور صدر کی حفاظت پر مامور خفیہ ادارے کا کہنا ہے کہ صلاحی جوڑے سے کوئی خطرہ درپیش نہیں تھا۔ ادارے نے سلامتی میں غفلت کی ذمہ داری قبول کی اور تین ایجنٹوں کورخصت پر بھیج دیا۔

XS
SM
MD
LG