رسائی کے لنکس

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا ہے؟


پہلی مرتبہ صدر رونلڈ ریگن نے 1982 میں خاتون اول کے ساتھ بیٹھنے کے لیے خصوصی مہمانوں کو دعوت دی۔
پہلی مرتبہ صدر رونلڈ ریگن نے 1982 میں خاتون اول کے ساتھ بیٹھنے کے لیے خصوصی مہمانوں کو دعوت دی۔

پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب 8 جنوری 1790 میں جارج واشنگٹن نے کیا جو صرف 833 الفاظ پر مشتمل تھا اور امریکی تاریخ کا سب سے مختصر اسٹیٹ آف دی یونین خطاب تھا۔

صدور اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیوں کرتے ہیں؟

امریکی آئین کے آرٹیکل دو، سیکشن تین، شق ایک کے مطابق صدر کو ’’وقتاً فوقتاً کانگریس کو اسٹیٹ آف دی یونین یعنی وفاق کی صورتحال کے متعلق معلومات دینا ہوں گی اور انہیں گانگریس کو ایسے اقدامات تجویز کرنے ہوں گے جو ان کے خیال میں ضروری اور مناسب ہوں گے۔‘‘

یہ خطاب کب اور کہاں ہوتا ہے؟

یہ خطاب ایوان نمائندگان، سینیٹ، سپریم کورٹ اور ڈپلومیٹک کور کے ارکان اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی موجودگی میں ایوان نمائندگان کی عمارت میں منقعد کیا جاتا ہے۔

اس کی تاریخ دونوں ایوانوں سے منظور شدہ ایک قرارداد کے ذریعے طے کی جاتی ہے۔

1934 تک ’سالانہ پیغام‘ کہلانے والا یہ خطاب ہر سال دسمبر میں کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد سے یہ خطاب جنوری یا فروری میں ہونے لگا۔

کس نے سب سے پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب دیا؟

پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب 8 جنوری 1790 میں جارج واشنگٹن نے کیا جو صرف 833 الفاظ پر مشتمل تھا اور امریکی تاریخ کا سب سے مختصر اسٹیٹ آف دی یونین خطاب تھا۔

کیا ہمیشہ صدر خود آ کر یہ خطاب کرتا ہے؟

نہیں۔ 1801 میں صدر تھامس جیفرسن نے اپنے پہلے خطاب کی نقول کانگریس کے دونوں ایوانوں کو بھیجی تھیں جہاں ان ایوانوں کے کلرکوں نے اس تقریر کو پڑھا۔

خطاب کی تحریری نقول بھیجنے کی روایت سو برس سے زائد عرصہ تک جاری رہی۔ صدر وڈرو ولسن نے 1913 میں خود تقریر کرنے کی روایت کو بحال کیا۔

ٹیکنالوجی نے اس خطاب میں کیا کردار ادا کیا؟

کیلون کولج کا 1923 میں کیا گیا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب پہلی مرتبہ ریڈیو پر نشر کیا گیا۔

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب پہلی مرتبہ 1947 میں ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا جو ہیری ٹرومین کی طرف سے کیا گیا۔

2002 میں صدر جارج ڈبلیو بش کی اسٹیٹ آف دی یونین تقریر کو پہلی مرتبہ انٹرنیٹ پر لائیو نشر کیا گیا۔

حزب اختلاف کی طرف سے پہلی مرتبہ صدر کی تقریر پر کب ردعمل کا اظہار کیا گیا؟

1966ء میں پہلی مرتبہ صدر کے سالانہ خطاب پر باضابطہ ردعمل ٹیلی وژن پر نشر کیا کیا گیا۔

1982 سے حرب اختلاف کی جماعت کی طرف سے ردعمل ظاہر کرنا ایک روایت بن گیا ہے اور عموماً اراکین کانگریس یہ کام کرتے ہیں۔

خصوصی مہمانوں کو بلانے کی روایت کب شروع ہوئی؟

رونلڈ ریگن وہ پہلے صدر تھے جنہوں نے 1982 میں خاتون اول کے ساتھ بیٹھنے کے لیے خصوصی مہمانوں کو دعوت دی اور تقریر کے دوران ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

’’ڈیزگنیٹڈ سروائیور‘‘ یعنی ’’نامزد زندہ بچنے والا‘‘ کیا ہے؟

ہر اسٹیٹ آف دی یونین خطاب سے پہلے ایک شخص کو نامزد کیا جاتا ہے۔ یہ صدر کی کابینہ کا ایک رکن ہوتا ہے جو کسی تباہ کن آفت میں صدر اور ان کی جگہ لینے کے اہل تمام افرد کی ہلاکت کی صورت میں صدارت سنبھالنے کا اہل ہوتا ہے۔

صدر کے خطاب سے کئی ہفتے قبل نامزد کیے جانے والے ڈیزگنیٹڈ سروائیور کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔ خطاب کے دن اسے ایک خفیہ مقام پر لے جایا جاتا ہے اور صدر کے وائٹ ہاؤس میں واپس آنے اور دیگر رہنماؤں کے کیپیٹل ہل یعنی کانگریس کی عمارت سے چلے جانے تک اسے حفاظت میں رکھا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG