رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس کے پورٹریٹس امریکی اقدار کا ثبوت ہیں: مشیل اوباما


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں سابق صدر براک اوباما اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کا خیرمقدم کیا تاکہ رابرٹ میک کرڈی اور شیرون سپرنگ کےپینٹ کیے گئے اوباما کے سرکاری پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی جا سکے۔

ایسٹ روم میں نقاب کشائی کی تقریب کے دوران، بائیڈن نے اپنے سابق کمانڈر ان چیف کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ برسوں تک، ہم اکٹھے نشیب و فراز سے گذرتے ہوئے ایک خاندان بن گئے، مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے خاندان ایک مشترکہ قدر کے سیٹ اور ان کاموں کے ذریعے اکٹھے ہوگئے جو خاندانوں نے مل کر انجام دیے ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ کیا صدر اور نائب صدر کے درمیان اس طرح کے دوسرے تعلقات کبھی ہوئے ہوں گے ، لیکن کوئی بھی ذہن میں نہیں آتا۔

بائیڈن نے کہا، "جناب صدر، اسی لیے ملک نے آپ کو دو بار منتخب کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ایک انتہائی اثر انگیز خاتون اول کے ساتھ ،ہماری تاریخ کے انتہائی اثر انگیز صدور میں سے ایک سمجھا جائے گا۔

اوباما نے اپنی جوابی تقریر میں کہا کہ"آپ کی شائستگی کا شکریہ، آپ کی شائستگی، آپ کی طاقت ، اور ممکن ہے، سب سے بڑھ کر ، ہماری جمہوریت اور امریکی عوام پر آپ کے اعتماد کی بدولت، جب آپ نے اقتدار ملک بہتری جانب گامزن ہے "۔

" انہوں نے کہا کہ ،"جو، اب یہ امریکہ کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں آپ صدر کے طور پر ملے ہیں،"

مشیل اوباما نے تقریرمیں اپنی کہانی پر روشنی ڈالی گئی، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک سیاہ فام لڑکی کی تھی جو شکاگو کے محنت کش طبقے کے ایک محلے میں پلی بڑھی اور ملک کی خاتون اول بن گئی ۔

،"میرے لیے، یہ دن میرے یا براک کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ خوبصورت پینٹنگز کے بارے میں بھی نہیں ہے،" انہوں نے کہا۔ "یہ ا س مکمل کہانی کو سنانے کے بارے میں ، ایک ایسی کہانی جس کا تعلق، ملک کے ہر کونے میں موجود امریکی سےہے، ہمارے بچے اور ہمارے پوتے پوتیاں، اور نواسے نواسیاں اپنے لیے کچھ کر اور دیکھ سکیں۔"

انہوں نے کہا کہ یہ پورٹریٹس امریکی اقدار کا ثبوت ہیں ۔

سابق خاتون اول نے کہا کہ یہ ملک اسی کے بارے میں ہے۔ "یہ خون یا حسب ونسب یا دولت کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر ایک کو مساوی مواقع ملتےہیں ، چاہے آپ اسکول جانے کے لیے دو بسیں اور ایک ٹرین لے کر جانے والے بچے ہوں یا اکیلی ماں کے بچے جو اپنا گھر چلانے کے لیے دو ملازمتیں کررہی ہو ، یا یہاں ابھی پہنچنے والا کوئی تارک وطن ،جواپنا پہلا اپارٹمنٹ حاصل کر رہا ہو ۔ سبھی کے لیے مساوی مواقع موجود ہیں۔

بدھ کو براک اوباما عہدہ چھوڑنے کے بعد وائٹ ہاؤس دوسری بار آئے تھے۔ پہلی بار اپریل میں افورڈ ایبل کیئر ایکٹ کی 12 ویں سالگرہ منانے کے لیے دورہ کیا تھا اور جنوری 2017 میں اپنے شوہر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد مشیل اوباما کا پہلی بار آئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG