رسائی کے لنکس

ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات جھوٹے ہیں: وائٹ ہاؤس


وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز

وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جن خواتین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے اس کے ردعمل میں صدر ٹرمپ کے گزشتہ ہفتے کے اسی بیان کا اعادہ کریں گی کہ یہ الزامات "جھوٹی خبر" ہیں۔

سارہ سینڈرز نے وائٹ ہاؤس کی بریفنگ کے دورا ن ٹی وی کی ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں یہ بات کہی جس نے یہ پوچھا تھا کہ کم ازکم 16 خواتین کے ان الزامات پر وائٹ ہاؤس کا سرکاری موقف کیا ہے کہ صدر کا (ان کے ساتھ ) طرز عمل غیر مناسب رہا ہے۔

سی بی سی نیوز کی جیکولین الیمینی نے پوچھا کہ " کیا وائٹ ہاؤس کا یہ موقف ہے کہ یہ تمام خواتین جھوٹ بول رہیں ہیں؟"

سینڈرز نے جواب میں کہا کہ "جی ہاں شروع ہی سے اس پر ہمارا (موقف) واضح ہے اور صدر اس پر بات کر چکے ہیں۔"

نامہ نگار نے یہ سوال میڈیا کی کئی دیگر نمایاں شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ پوچھا جن پر حال ہی میں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا جن میں معروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین، ٹی وی کے میزبان بل او ریلے اور صحافی مارک ہالپرین بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ سے ان الزمات خاص طور پر ان کے شو کے مقابلے میں حصہ لینے والی ایک خاتون کے اس الزام کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس نے ان پر شو کی ریکارڈنگ کے دوران چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا اور ان کے وکلا نے ٹرمپ کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

ایک سال قبل جب ٹرمپ صدارتی امیدوار تھے تو انہوں نے ایک ریلی کے دوران جنسی ہراس کے الزامات کے جواب میں کہا کہ تھا کہ "ملک کی تاریخ میں انہیں سیاسی طور پر انتہائی خراب مہم کا ہدف بنایا گیا ۔"

XS
SM
MD
LG