بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں واقع ایک کچرا پٹی کچرا چننے والوں میں ہیپا ٹائٹس سے لے کر ایچ آئی وی تک متعدد بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہے لیکن اس کے باوجود کچرا چننے والے وہاں کام کر رہے ہیں۔
کچرا چننے والے وائرس سے کیوں نہیں ڈرتے؟
5
نئی دہلی کی اس کچرا پٹی پر کام کرنے والے سیکڑوں کچرا چننے والے دستانے پہنے بغیر کچرا چنتے ہیں۔ ان میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ ان افراد کو مسلسل وبا سے متاثر ہونے کے خطرات لاحق ہیں۔
6
منصور خان کی عمر 44 سال ہے اور وہ وبا کے تمام خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن ان کے پاس متبادل ذریعہ معاش نہیں ہے۔
7
منصور خان کہتے ہیں کہ اگر ہم یہی سوچتے رہیں کہ مرجائیں گے تو کیا ہوگا؟ اور بیمار ہوگئے تو ہمارا کیا بنے گا؟ تو ایسی صورت میں پیٹ کی آگ کس طرح ٹھنڈی ہوگئی۔ موت تو بھوکا رہنے سے بھی ہو سکتی ہے۔
8
منصور خان اس کچرا پٹی پر کام کرنے کی غرض سے ہی نہیں آتے بلکہ ان کا دو کمروں کا مکان بھی اسی کچرا کنڈی کے قریب ہے۔