رسائی کے لنکس

سرمائی اولمپکس میں پہلے پاکستانی کھلاڑی کی شرکت


سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی محمد عباس گلگت کے قریب نلتر میں سکی انگ کی مشق کر رہے ہیں
سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی محمد عباس گلگت کے قریب نلتر میں سکی انگ کی مشق کر رہے ہیں

کینیڈا کے شہر وینکوور میں جاری سرمائی اولمپکس میں ایک پاکستانی پہلی بار اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

اس طرح چونتیس سالہ محمد عباس پاکستان سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

محمد عباس پاک فضائیہ میں ملازم ہیں اور انھوں نے اپنی تربیت کا آغاز گلگت کے قریب نَلتر میں فضائیہ کے سکی انگ مرکز سے کیا۔ عباس نے بین الاقوامی مقابلوں میں متعدد بار شرکت کی ہے اور اِس طرح بین الاقوامی سکی انگ فیڈریشن کی طرف سے درکار مطلوبہ نمبر حاصل کیے ہیں جن کی بدولت انھیں اولمپکس میں شرکت کرنے کا موقع ملا ہے۔

محمد عباس کا تعلق پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے ہے اور وہ نَلتر میں تربیت کے بعد وہ ایران، لبنان اور آسٹریا میں ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں۔

پاک فضائیہ کی ویب سائٹ پر نشر کردہ پریس ریلیز کے مطابق محمد عباس اس سے قبل چین میں ہونے والے ایشیائی سرمائی کھیلوں اور سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی فوجی سکی انگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG