رسائی کے لنکس

اکثر امریکی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں


)
)

طوفان کا مرکز شمال میں کینیڈا کی طرف منتقل ہوگیا ہے لیکن اوہائیو، پنسلوانیا اور مغربی ورجنیا کی ریاستوں کے کئی حصوں میں شدید برف باری کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

وسطی امریکی ریاستوں کو نشانہ بنانے والے سرمائی طوفان کے اثرات مشرقی امریکہ سے لے کر جنوب میں فلوریڈاتک شدید سردی کی صورت میں دیکھے جارہے ہیں۔

اب طوفان کا مرکز شمال میں کینیڈا کی طرف منتقل ہوگیا ہے لیکن اوہائیو، پنسلوانیا اور مغربی ورجنیا کی ریاستوں کے کئی حصوں میں شدید برف باری کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ طوفان کے باعث ملک کے مشرقی علاقے تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت انتہائی کم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی اور وسطی فلوریڈا میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح انتہائی یخ ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت منفی چھ درجے سنٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔

سرد موسم کے باعث فلوریڈا میں مالٹے کی فصل کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔

سرمائی طوفان کے نتیجے میں امریکہ کے بالائی وسطی علاقے اور مشرقی ریاستیں تیزہواؤں اور شدید برف باری کی زد میں آگے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG