رسائی کے لنکس

وسکانسن میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک


وسکانسن میں ایک عبادت گاہ پر فائرنگ کے بعد پولیس کی کارروائی۔ فائل فوٹو
وسکانسن میں ایک عبادت گاہ پر فائرنگ کے بعد پولیس کی کارروائی۔ فائل فوٹو

امریکی ریاست وسکانسن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک پولیس افسر اور تین دوسرے افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعات مرکزی وسکانسن میں ایک بینک اور ایک لاء فرم میں پیش آئے۔

خبررساں ادارے روئیٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے گرین بے کی مغرب میں واقع ایک قصبے ویسٹن کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ سے ایک مشتبہ شخص کو فائرنگ کے واقعات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

مقامی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو روتھ شیلڈ میں واقع میراتھن سیونگ بینک میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص دو افراد کو گولی مارنے کے بعد فرار ہو گیا۔

اس واقعہ کے کچھ ہی دیر کے بعد شوفیلڈ میں واقع ایک لاء فرم میں فائرنگ کی اطلاع آئی۔ پولیس کو ویسٹن کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ سے ایک فون کال ملی جس کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے مشتبہ شخص اور ہلاک ہونے والے چار افراد کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

XS
SM
MD
LG