رسائی کے لنکس

ریلوے کراسنگ پر دو بار حادثات کا شکار ہونے والی خاتون محفوظ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عینی شاہدین نےحکام کو بتایا کہ خاتون کی کار ویک کاونٹی کے ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ٹرین کی پٹڑیوں پر پھنس گئی تھی جبکہ اس اثناء میں پھاٹک بند ہو چکا تھا اور انتباہ کی گھنٹی اور خطرے کی بتی جل گئی تھی۔

مثل مشہور ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے تو شاید یہ کہاوت امریکی ریاست کیرولینا کی ایک خاتون ڈرائیور پر پوری اترتی ہےجو پندرہ دنوں کے دوران ایک ہی ریلوے کراسنگ پر دو مرتبہ ٹرین حادثے کا شکار ہوئیں اور دونوں بار محفوظ رہیں۔

اے بی سی نیوز کے مطابق اتوار کی صبح شمالی کیرولینا میں ایک تیز رفتار ٹرین کا پٹڑی پر پھنسی ہوئی ایک کار کے ساتھ تصادم ہو گیا لیکن متاثرہ ڈرائیور کے ساتھ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا تھا بلکہ اسی ریلوے کراسنگ پر یہ ان کا دوسرا حادثہ تھا۔

عینی شاہدین نےحکام کو بتایا کہ خاتون کی کار ویک کاونٹی کے ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ٹرین کی پٹڑیوں پر پھنس گئی تھی جبکہ اس اثناء میں پھاٹک بند ہو چکا تھا اور انتباہ کی گھنٹی اور خطرے کی بتی جل گئی تھی۔

ابتدائی طور پر حکام نے بتایا کہ ٹرین سے تصادم ہونے کے باوجود خاتون حادثے میں بال بال بچ گئ۔

ہنگامی امداد کے کارکنوں نے بتایا کہ دو ہفتے قبل بھی اسی خاتون کی کار کو اسی ریلوے کراسنگ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا لیکن اس حادثے میں بھی یہ عورت بالکل محفوظ رہی تھی۔

پچھلے حادثے کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ ڈرائیور خاتون ریلوے کراسنگ سے گزر رہی تھی اور سامنے سے تیز رفتار ٹرین کو آتے دیکھ کر اس نے کار درخت سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں کار کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

جبکہ اتوار کے حادثے میں خاتون کی کار کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

XS
SM
MD
LG