رسائی کے لنکس

logo-print

ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ سری لنکا


آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2017 میں برطانیہ میں پاکستان کے سرفراز احمد سری لنکا سے میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 12 جون 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ جمعے کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں کھیل رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 153 ون ڈے انٹرنیشنل ہو چکے ہیں۔ پاکستان 90 اور سری لنکا 58 میچ جیتا ہے۔ ایک ٹائی ہوا اور چار نامکمل رہے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری 10 میچوں میں پاکستان کو آٹھ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

انگلینڈ میں دونوں ٹیمیں چار بار سامنا کر چکی ہیں اور چاروں میچ پاکستان نے جیتے۔ ورلڈ کپ میں سات مقابلے ہو چکے ہیں اور ساتوں پاکستان جیتا۔ سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف چھ میچوں میں قیادت کر چکے ہیں اور سب جیتے۔

مجموعی طور پر پاکستان 919 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکا ہے جن میں اسے 480 میں فتح اور 411 میں شکست ہوئی ہے۔ 8 میچ ٹائی ہوئے جب کہ 20 نامکمل رہے۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی سرزمین پر 84 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں اسے 34 میں کامیابی جبکہ 48 میں شکست ہوئی ہے۔ دو میچ نامکمل رہے تھے۔

برسٹل میں پاکستان اور سری لنکا پہلی بار سامنا کریں گے۔ یہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم دو میچ کھیل چکی ہے۔ ورلڈ کپ 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیتا تھا جبکہ گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف مقابلے میں ناکامی ہوئی تھی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان 73 میچ کھیل چکا ہے جن میں اسے 41 میں کامیابی اور 30 میں ناکامی ہوئی۔ دو مقابلے مکمل نہیں ہو سکے۔

سرفراز احمد اب تک 42 میچوں میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں 22 میچ انھوں نے جیتے ہیں اور 18 ہارے ہیں۔ دو میچ مکمل نہیں ہوئے۔

جمعہ کو اگر بارش نے پریشان نہ کیا تو میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے جمعے کو برسٹل میں دن بھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG