کھیل کے آخری لمحات میں ہیڈ بال کی مدد سے جرمنی نے یوراگوائے کو تین-دو سے شکست دے کر، عالمی کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
جب یوروگوائے کے دفاع نے میسو اوزل کی کارنر کِک کو کھیلنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، جرمنی کے سمیع قدیرہ نے کھیل کے 82ویں منٹ میں گول اسکور کردیا۔ گول کےنتیجے میں یوروگوائے کی جرمنی کو82سالوں میں پہلی بار شکست دینے کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی۔
تھامس مُلر نے کھیل کے انیسویں منٹ میں ہی جرمنی کو سبقت دلادی، جو اِس ٹورنامنٹ میں اُن کا پانچواں گول تھا، لیکن نو منٹ بعد ہی یوروگوائے کے ایڈنسن کوانی نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں ڈیگو فارلان کے گول کی مدد سے یوروگوائے کا پلہ بھاری ہوگیا، لیکن جرمنی کے مارسیل جنٹ سن نے چھ منٹ کے اندر ہی اسکور برابر کیا۔
چپمین شپ گیم اتوار کو اسپین اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مقبول ترین
1