رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ: جرمنی کواٹر فائنل میں پہنچ گیا


جنوبی افریقہ میں فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں جرمنی نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر اسے کھیل سے باہر کردیا۔

جرمنی کی طرف سے کھیل کے پہلے ہاف میں میروسسلاف کلوزہ اور لوکاس پوڈولسکی نے ایک ایک گول کیا ۔ جب کہ تھامس ملر نے دوسرے ہاف میں مزید دو گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔ انگلینڈ کی طرف سے واحد گول کھیل کے 37 ویں منٹ میں میتھو اپسن نے کیا۔

کھیل کے 38 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کھلاڑی فرینک لیمپرڈ نے ایک شاٹ کھیل کر گیند گول میں پھینک دی۔ ٹی وی ری پلز سے یہ ظاہر ہورہاتھا کہ گیند گول کی لائن سےگذر گئی تھی لیکن یوراگوئے کے ریفری نے اسے گول قرار نہیں دیا۔

ورلڈ کپ کے تمام آٹھ گروپوں کی تمام ٹیمیں اپنے گروپ کے تین تین میچ کھیل چکی ہیں ۔ اور اب دوسرے مرحلے کے میچ ہورہے ہیں۔ یہ مقابلے جیت یا ہار کی بنیاد پر ہیں اور اس مرحلے میں ہر ٹیم کو صرف ایک میچ کا موقع مل رہاہے۔ اس مرحلے سے کامیاب ہونے والی آٹھ ٹیمیں ، تیسرے یعنی کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔پہلا کواٹرفائنل دو جولائی کو کھیلا جائے گا۔

کواٹرفائنل کی چار فاتح ٹیمیں سیمی فائنل راؤنڈ میں داخل ہوں گی۔ سیمی فائنل کے میچ چھ اور سات جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ جب کہ فائنل11 جولائی کو ہوگا اور تیسری پوزیشن کے فیصلے کےلیے مقابلہ 10 جولائی کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG