رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ: پرتگال نے شمالی کوریا کو ہرا دیا


جنوبی افریقہ میں فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ جی میں پرتگال نے شمالی کوریا کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرا کر اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

یہ مقابلہ بارش کے دورا ن ہوا اور کھیل کا پہلا گول راہول میریلس نے 29 ویں منٹ میں کیا۔

میچ کے پہلے ہاف تک پرتگال کو شمالی کوریا پر ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ تاہم جب دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو 53ویں منٹ میں پرتگال نے دوسرا گول کیا اور کھیل کے آخر تک پرتگالی کھیلاڑیوں مزید چھ گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس نمایاں فتح سے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے پرتگال کی راہ ہموار ہوگئی ہے جب کہ شمالی کوریا کے آگے بڑھنے کے امکان ختم ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG