رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ اپ سیٹ: سربیا نے جرمنی کو ہرا دیا


جمعے کے روز جنوبی افریقہ کے شہرپورٹ الزبتھ میں فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک مقابلے میں سربیا نے جرمنی کی ٹیم کو شکست دے دی۔ انہیں یہ کامیابی اس وقت ملی جب جرمنی کے فٹ بال سٹار میروسلا (Miroslaw)کو ریفری نے سرخ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا تھا۔

سربیا نے جرمنی کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول کی برتری حاصل کی۔ سبربیا کی جانب سے اس اپ سیٹ سے پہلے جرمن ٹیم ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کی جانب بڑھ رہی تھی ۔اس قبل کے ایک میچ میں سربیا کی ٹیم گھانا سے ہار گئی تھی مگر اس کامیابی کے بعد اپنے گروپ میں اس کی پوزیشن تبدیل ہوسکتی ہے۔

جمعے ہی کے روز امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا جارہاہے، جس میں جیتنا دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

XS
SM
MD
LG