رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ:سلووانیا نے الجزائر کو ہرا دیا


جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ میں سلووانیا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اتوار کے روز کھیلے جانے والے اس مقابلے میں پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں کا سکور برار تھا۔ دوسرے ہاف کے 79 ویں منٹ میں رابرٹ کورین نے ایک لمبی شاٹ کھیل کر گول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ الجزائرکے گول کیپر فوزی شاؤشی گیند کو نیٹ میں جانے سے روکنے میں ناکام رہے۔

کھیل کے 72ویں منٹ کے بعد سے الجزائر کی ٹیم 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ متبادل کھلاڑی عبدالقادر غزال کو سلووانیا کے پنلٹی ایریا میں گیند کو ہاتھ لگنے کے بعد دوسری بار زرد کارڈ کی بنا پر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔

اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے شہر پولوکوین میں کھیلے جانے والا یہ پہلا میچ ہے جس میں کوئی ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی ۔ سلووانیا کی ٹیم جیتنے کے بعد گروپ سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے اور اب اس کے تین پوائنٹ ہیں۔

امریکہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلاجانے والا میچ برابر رہاتھا اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا۔جب کہ الجزائر اس گروپ میں سب سے نیچے ہے اور اس کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG