رسائی کے لنکس

ورلڈکپ۔،مینڈیلا کی رہائی کے بعد سب سے بڑا واقعہ،


ساؤتھ افریقی شائقین فٹبال ورلڈکپ کے پریکٹس میچ کے دوران اپنے ملک کے جھنڈے لہراتے ہوئے
ساؤتھ افریقی شائقین فٹبال ورلڈکپ کے پریکٹس میچ کے دوران اپنے ملک کے جھنڈے لہراتے ہوئے

فٹ بال کے ورلڈ کپ مقابلے دنیا میں بڑے پیمانے پر دیکھے جاتے ہیں۔وکی پیڈیا کے مطابق 2006ء میں جرمنی میں ہونے والے فائنل کو دنیا بھر میں تقریباً 72 کروڑ افراد نے دیکھاتھا۔منتظمین کو توقع ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو اس سے بھی زیادہ تعداد میں شائقین دیکھیں گے۔

19واں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 11 جون سے 11 جولائی کے دوران جنوبی افریقہ میں کھیلا جارہاہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی افریقی ملک کو فٹ بال کے عالمی کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی کاشرف حاصل ہوا ہے۔ افریقی ممالک میں فٹ بال کو ایک عوامی کھیل کی حیثیت حاصل ہے ، جس کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کے لیے لوگوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی اور فائنل جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جو بالترتیب 11 جون اور 11 جولائی کو ہورہے ہیں ۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما اس ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ کے عوام کے لیے 1990ء میں نیلسن منڈیلا کی جیل سے رہائی کے بعد افریقی عوام کے لیے خوشی کا سب سے بڑا موقع قرار دے چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ورلڈ کپ کے لیے خصوصی طور پر ایک ’ساکر سٹی‘ کے نام سے ایک نیا شہر بسایا گیا ہے۔ جہاں اسٹیڈیم میں لگ بھگ 95 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔ایک مہینے تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 32 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

عالمی ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقہ میں پانچ نئے اسٹڈیم تعمیر کیے گئے ہیں۔ جب کہ پہلے سے موجود پانچ اسٹڈیمز کواپ گریڈ کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اس انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے اپنے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔نئی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ نئی پٹریاں بچھائی گئی ہیں اور نئی ٹرانسپورٹ سروسز سروع کی گئی ہیں۔

کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔

ورلڈکپ کے لیے ایک خصوصی ڈانس بھی تیار کیا گیا ہے، جس کی مشق کئی دنوں سے کی جارہی ہے۔اس ڈانس کو ایک مقامی فٹبال ٹیم کے حوالے سے ڈسکی کہا جاتا ہے۔ ڈانس میں فٹبال کے کھلاڑیوں کی حرکتوں کی نقل اتاری جاتی ہے۔ یہ ڈانس بھی افریقہ میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔

فٹ بال کے جنوبی افریقی شائقین میں ان دنوں ایک مخصوص ٹوپی بہت مقبول ہوری ہے جسے ماکاراپا کہا جاتا ہے۔ یہ سخت مٹیریل سے بنی ایک ایسی ٹوپی ہے جس پر فٹبال سے متعلق مختلف چیزوں کی تصویریں بنائی گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ میں فٹبال کے حوالے سے ایک اور مشہور چیز وویزلا ہے ۔ یہ سینگ سے بنا ایک ساز ہے جو مسلسل آواز نکالتا ہے۔ جب ہزاروں کی تعداد میں وویزلا بج رہے ہوں توان سے ایک عجیب طرح کا شور پیدا ہوتا ہے جس سے شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔اگرچہ اس شور سے بعض اوقات کھلاڑیوں کوپریشانی بھی ہوتی ہے ،تاہم افریقیوں کا کہنا ہے کہ شور شرابے کے بغیر فٹ بال دیکھنے کالطف ہی نہیں آتا۔

فٹ بال کے ورلڈ کپ مقابلے دنیا میں بڑے پیمانے پر دیکھے جاتے ہیں۔وکی پیڈیا کے مطابق 2006ء میں جرمنی میں ہونے والے فائنل کو دنیا بھر میں تقریباً 72 کروڑ افراد نے دیکھاتھا۔منتظمین کو توقع ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو اس سے بھی زیادہ تعداد میں شائقین دیکھیں گے۔

جنوبی افریقہ کے عہدے داروں اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کو توقع ہے کہ عالمی کپ بڑی تعداد میں شائقین کو وہاں کھینچ لائے گا، جس سے اس ملک کی معیشت اور سیاحت کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔

20 واں ورلڈ کپ 2014ء میں برازیل میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG