رسائی کے لنکس

ورلڈکپ فٹ بال: اسپین سیمی فائنل میں، پراگوائے باہر


اسپین نے، جو عالمی سطح پر فٹ بال کی نمبر دو ٹیم ہے، ہفتے کوکھیلے گئے ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں پراگوائے کو ایک-صفر سے ہرا دیا۔

جاہنسبرگ کے ایلس پارک میں کھیلے گئے اِس میچ کے 83ویں منٹ میں اسپین کے ڈیوڈ وِلا نے کھیل کا واحد گول کیا۔

اسپین، یورپی چمپین ہے۔ وہ عالمی چمپین شپ میں جگہ بنانے کے لیے اگلے ہفتےدنیا کی نمبر چھ ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

اِس سے قبل ہفتے کو، کیپ ٹاؤن میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے دو مرتبہ عالمی چمپین رہنے والی ٹیم ، ارجنٹینا کو چار-صفر سے ہرادیا۔

2010ء کے ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل اگلے اتوار، جولائی 11 کو جاہنسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG