رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں میں بڑے پیمانے پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کا خطرہ


دنیا بھر میں میں بڑے پیمانے پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کا خطرہ
دنیا بھر میں میں بڑے پیمانے پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کا خطرہ

توانائی کے عالمی ادارے نے کہاہے کہ اگر اقوام ، کمپنیوں اور صارفین نے توانائی کے استعمال کے اپنے انداز تبدیل نہ کیے تو دنیا کو بڑے پیمانے پر قیمتوں میں اضافے اور آب و ہوا میں تبدیلیوں کے بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

توانائی کے عالمی ادارے کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2035ء تک توانائی کی مانگ میں 40 فی اضافہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل سے بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صرف مشرق وسطیٰ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کے لیےتیل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا جاسکتا ہے لیکن ایسا بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور ابتدائی ڈھانچے کی تعمیر کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ جاپان میں آنے والے حالیہ قدرتی آفات کے بعد جوہری توانائی تحفظ اور اس کے مستقبل پر سوال کھڑے کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مصنفین نے خبردار کیا ہے کہ جوہری بجلی گھروں پر انحصار گھٹانے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں کیونکہ روایتی ذرائع سے توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کی کوششوں سے کاربن گیسوں کا اخراج بڑھ سکتا ہے جو آب و ہوا کے لیے نقصان دہ ہے۔

رپورٹ میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چند عشروں کے دوران بجلی پیدا کرنے کے لیے معدنی وسائل پر انحصار کم اور متبادل ذرائع پر بڑھ جائے گا۔

XS
SM
MD
LG