رسائی کے لنکس

سب سے زیادہ ڈیٹا فائلز محفوظ رکھنے والا 'میموری کارڈ' تیار


’سان ڈسک‘ نامی کمپنی نے 512 جی بی ڈیٹا محفوظ رکھنے والا میموری کارڈ متعارف کروایا ہے، جو ویڈیو گرافرز اور فوٹوگرافرز کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔ اس کارڈ میں وہ زیادہ سے زیادہ اسٹوریج والی بھاری فائلیں اور ڈیٹا محفوظ بناسکیں گے

آگر آپ اپنے کمیوٹر کی بڑی بڑی، بھاری اور زیادہ میموری رکھنے والی ڈیٹا فائلز کو محفوظ بنانے کیلئے پریشان ہیں، تو سمجھیں آپ کی پریشانی اب ختم ہوئی۔ اب آپ بڑے سے بڑے سائز کی کمپیوٹر اور ویڈیو فائلز کو ایک چھوٹے سے میموری کارڈ میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ جی ہاں ۔ ۔ ۔

کیوں کہ، میموری کارڈ بنانےوالی دنیا کی مشہور کمپنی سان ڈسک نے سب سے زیادہ اسٹوریج 512 جی بی تک کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کا میموری کارڈ تیار کر لیا ہے۔

رسالے ’کمپیوٹر ورلڈ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’سان ڈسک‘ نامی کمپنی نے 512 جی بی ڈیٹا محفوظ رکھنے والا میموری کارڈ متعارف کروایا ہے، جو ویڈیو گرافرز اور فوٹوگرافرز کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔ اس کارڈ میں وہ زیادہ سے زیادہ اسٹوریج والی بھاری فائلیں اور ڈیٹا محفوظ بناسکیں گے۔

سان ڈسک کے نائب صدر، دنیش بہل نے نیوز ریلیز میں کہا ہے کہ ’فور کے الٹرا ایچ ڈی‘ کے اس مثالی میموری کارڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انتہائی مددگار ہے، جس سے بڑی سے بڑی سائز والی تمام فائلیں اس چھوٹے سے میموری کارڈ میں سما جائیں گی۔

سان ڈسک کی جانب سے سال 2003ء میں پیش کئے گئے 512 ایم بی کے ڈیٹا کارڈ سے موازنہ کیا جائے تو اس کی گنجائش 1000 گنا زیادہ ہے۔ جبکہ اسی حساب سے اسکی اسپیڈ کو بھی کافی تیز 90 ایم بی اور 95 ایم بی رکھا گیا ہے۔

اس کارڈ میں ہائی ڈیفینیشن والی، یعنی ’ایچ ڈی ٹائپ‘ کی تمام ویڈیو کی تمام سائز کی فائلیں با آسانی محفوظ ہوسکیں گی۔

ہیی نہیں بلکہ اتنی زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنےوالا یہ چھوٹا سا میموری کارڈ واٹر پروف، ایکسرے پروف اور شوک پروف بھی ہے۔

کمپیوٹر ورلڈ نامی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق، 512 جی بی کی سب سے زیادہ میموری سمیت یہ کارڈ 265 جی بی اور 128 جی بی میں بھی دستیاب ہوگا، جبکہ 512 جی بی والے اس میموری کارڈ کی قیمت 799.99 امریکی ڈالر ہوگی۔

XS
SM
MD
LG