رسائی کے لنکس

اہم شخصیات کی ہالبروک کی آخری رسومات میں شرکت


وزیر خارجہ ہلری کلنٹن جمعہ 14 جنوری کو واشنگٹن میں رچرڈ ہالبروک کے تعزیتی پروگرام میں۔
وزیر خارجہ ہلری کلنٹن جمعہ 14 جنوری کو واشنگٹن میں رچرڈ ہالبروک کے تعزیتی پروگرام میں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما کے علاوہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن، وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کی آخری رسومات واشنگٹن میں ادا کی گئی ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما کے علاوہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن، وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ ہالبروک گزشتہ ماہ دل کی شریان پھٹنے سے انتقال کرگئے تھے۔

صدراوباما نے ہالبروک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سفارتکار کی حیثیت سے انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے ، بلکان میں امن قائم کرنے اور افغانستان میں امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ان کی خدمات کے لئے شکریہ ادا کیا۔

صدر اوباما نے رچرڈ ہالبروک کی یاد میں نئی نسل کے سفارتکاروں کے لئے ایک اعزاز کا اعلان بھی کیا ۔

جمعے کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ رچرڈ ہالبروک گزشتہ پچاس سال کے دوران اہم خارجہ پالیسی کے معاملات میں شریک رہے۔ ہالبروک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزارت خارجہ، امریکہ اور دنیا پر اپنے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG