رسائی کے لنکس

نرسنگ، ایک پیشہ ایک خدمت


افشاں نازلی کے بقول، پاکستان میں ایک نرس کو روزگار اور مراعات ضرور مل رہی ہیں، مگر وہ معتبر مقام نہیں ملتا جو دیگر پیشوں میں موجود ہے

کراچی: دنیا بھر کے دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی منگل کے روز نرسوں کا عالمی دن منایا گیا ملک بھر کی نرسوں نے اس دن کی مناسبت سے ریلیاں نکالیں اور سیمینار منعقد کئےگئے۔ عالمی دن کو منانے کا مقصد نرسنگ جیسے خدمت گزار معزز پیشے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ دن ہر سال 12 مئی کے روز نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ اینگل کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

منگل کو ایک انٹرویو میں، کالج آف نرسنگ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی جنرل سیکرٹری، افشاں نازلی نے بتایا کہ ’نرسنگ کے شعبے میں لوگوں کی رائے آج بھی کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے‘۔

اُنھوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایک نرس کو روزگار اور مراعات ضرور مل رہی ہیں، مگر وہ معتبر مقام نہیں ملتا جو دیگر پیشوں میں موجود ہے۔

تاہم، اُنھوں نے کہا کہ اس ضمن میں، رفتہ رفتہ، تبدیلی ضرور آ رہی ہے۔ بقول اُن کے،’جیسے جیسے لوگوں میں تعلیم آرہی ہے لوگ نرسنگ کے خدمت گزار پیشے کو سمجھ رہے ہیں'۔

انھوں نے گفتگو میں مزید بتایا کہ ’پہلے والدین کی جانب سے بھی لڑکیوں کو نرسنگ کا شعبہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیجاتی تھی۔ مگر یونیورسٹی لیول کی تعلیم کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ مزید لڑکیاں اس شعبے کو اپنائیں گی اب نرسنگ کے شعبے میں کافی مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں، جس سے آنےوالا وقت اچھا ہوگا تبدیلی ذرا سست ہے مگر آرہی ہے‘۔

افشاں نازلی کے مطابق "نرسنگ کا شعبہ وہ شعبہ ہے جسمیں آج بھی نوکری کے مواقع موجود ہیں جو لڑکا یا لڑکی اس کو باقاعدہ تعلیم لیتا ہے اسکے لئے جاب ملنا یقینی ہے"۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں جو نرسنگ کی تعلیم دی جاری ہے اسکا مقصد صرف پاکستان میں نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی خدمات پہنچانا ہے۔ آج کی نرسنگ کی تعلیم میں لڑکیاں ڈگری لےرہی ہیں نا صرف بلکہ اسمیں پی ایچ ڈی تک کی ڈگری تعلیم دیجارہی ہے۔نرسنگ کی تعلیم میں دیگر فیکلٹی کی تعلیم سے مقابلہ ہے اب ان کی تعلیم عالمی سطح کے طرز پر کی جارہی ہے‘۔

پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات میں بم دھماکے ہوں یا دہشتگردی کے واقعات ہوں یا کوئی قدرتی آفات ہمیشہ طبی عملے میں نرسنگ اسٹاف ہمیشہ ہی پیش پیش رہتا ہے مریض کو اسپتال کے بستر پر منتقل کرنے سے لےکر اسکی مکمل صحتیابی تک صحت کے شعبے میں نرسنگ اسٹاف کا جذبہ اور خدمات قابل ستائش ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں نرسنگ کے شعبے میں دیجانے والی تعلیم اور ٹریننگ کا معیار تو بہتر ہوا ہے، مگر پھر بھی سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی کمی قابل غور ہے۔

XS
SM
MD
LG