رسائی کے لنکس

دنیا کا معمر ترین شخص جاپان میں انتقال کر گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

2014ء میں دنیا کا سب سے معمر شخص مانا جانے والا موموئی ایک سابق استاد تھا جو اسپتال میں اپنا دن خطاطی کرتے ہوئے اور تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رہ کر گزارتا تھا۔

جاپانی میڈیا نے منگل کو کہا ہے کہ دنیا کا معمر ترین تصور جانے والا شخص سکاری موموئی 112 سال کی عمر میں انتقال کر گیا ہے۔ اس نے اپنی لمبی عمر کا راز اچھی نیند اور صحت افزا خوراک کو قرار دیا تھا۔

موموئی 1903ء میں فوکوشیما کے علاقے میں پیدا ہوا تھا جس سال اورویل رائٹ نے پہلی فضائی پرواز کی تھی۔ فوکوشیما کا علاقہ چار سال قبل سونامی سے شدید متاثر ہوا تھا۔

2014ء میں دنیا کا سب سے معمر شخص مانا جانے والا موموئی ایک سابق استاد تھا جو اسپتال میں اپنا دن خطاطی کرتے ہوئے اور تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رہ کر گزارتا تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے اعزازی شیلڈ وصول کرنے کی تقریب میں وہ سوٹ اور ٹائی پہن کر شریک ہوا تھا۔

اس نے اس وقت کہا تھا کہ وہ دو سال مزید زندہ رہنا چاہتا ہے۔

اب دنیا کا معمر ترین شخص جاپان کا ہی یاسوتارو کوئدے ہے، جو مارچ 1903ء میں پیدا ہوا اور موموئی سے تقریباً ایک ماہ چھوٹا ہے۔

116 سالہ امریکی شہری سوزانہ موشات جونز دنیا کی سب سے معمر فرد ہیں۔

XS
SM
MD
LG