رسائی کے لنکس

بلندی سے دبئی کا نظارہ کرنے کے لیے آبزرویشن وہیل تیار


اس آبزرویشن وہیل میں 48 کیبنز موجود ہیں جب کہ بیک وقت 1750 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
اس آبزرویشن وہیل میں 48 کیبنز موجود ہیں جب کہ بیک وقت 1750 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

بلند ترین مقام اور بادلوں سے بھی اوپر سے نظارا کرنا ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہو گا۔ ان ہی حیرت انگیز نظاروں کا تجربہ کرنے کے لیے دبئی میں دنیا کے بلند آبزرویشن وہیل کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

اس آبزرویشن وہیل کا نام 'عین دبئی' رکھا گیا ہے جو دبئی کے بلو آئی لینڈ میں واقع ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس بڑے اور بلند آبزرویشن وہیل کا افتتاح 21 اکتوبر 2021 کو کیا جائے گا۔

جریدے 'گلف بزنس' کی رپورٹ کے مطابق اس آبزرویشن وہیل کی تعمیر میں 11 ہزار ٹن اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس آبزرویشن وہیل میں 48 کیبن ہیں جب کہ بیک وقت 1750 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ آبزرویشن وہیل 250 میٹر بلند ہے جس میں موجود کیبنز کو تین مختلف کیٹگریز عین دبئی ویوز، عین دبئی فیملی پاس اور عین دبئی فیملی پاس پلس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

آبزرویشن وہیل میں بیٹھ کر دل فریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹکٹ کی قیمت کا آغاز 130 درہم سے لے کر 450 درہم تک ہے۔

اس آبزرویشن وہیل میں 48 کیبنز موجود ہیں جب کہ بیک وقت 1750 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
اس آبزرویشن وہیل میں 48 کیبنز موجود ہیں جب کہ بیک وقت 1750 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

عین دبئی کے جنرل مینیجر رونالڈ ڈریک کا کہنا ہے کہ آبزرویشن وہیل میں موجود 'ویو کیبن' میں بیٹھ کر آپ برج العرب، پام جمیرہ اور ڈوبتے سورج کا خوب صورت نظارا دیکھ سکتے ہیں۔

ان کے بقول آبزرویشن وہیل میں پرائیوٹ کیبنز بھی موجود ہیں جو سالگرہ، شادی اور دیگر فیملی تقریبات کے لیے بہترین ہے جس میں موسیقی، کھانا اور تقریب کو یاد گار بنانے والی تمام خصوصیات موجود ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی پوسٹ کے مطابق اس آبزرویشن وہیل کا ایک چکر تقریباً 38 منٹ میں مکمل ہو گا جب کہ دو چکر مکمل ہونے کا دورانیہ تقریباً 76 منٹ ہو گا۔

XS
SM
MD
LG