رسائی کے لنکس

آئرلینڈ نے زمبابوے کو شکست دے دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے سلہٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے مقررہ ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ نے زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دی ۔

پیر کو سلہٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 163 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ کپتان ٹیلر 59 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے

جواب میں آئرلینڈ نے مقررہ ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ آئرلینڈ کے بلے باز اسٹرلنگ نے سب سے زیادہ 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

زمبابوے کے بولر پن ینگارا نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چوتھی بار حصہ لے رہی ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا میچ نیدرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سلہٹ اسٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا۔

نیدرلینڈ اس ٹورنامنٹ میں دوسری بار حصہ لے رہا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 3 ، دوسرا 4 اور فائنل 6 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG