رسائی کے لنکس

شن جیانگ: تشدد اور بدامنی میں ملوث چار افراد کو سزائے موت


شن جیانگ: تشدد اور بدامنی میں ملوث چار افراد کو سزائے موت
شن جیانگ: تشدد اور بدامنی میں ملوث چار افراد کو سزائے موت

چین کے مغربی خطے شن جیانگ میں ہونے والے ہلاکت خیز پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر چار افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

ان چاروں افراد کو کاشغر اور ہوتان کے شہروں کی عدالتوں میں سزائی سنائی گئی جب کہ دو افراد کو 19سال کی قید کی سزا دی گئی۔ ان پر دہشت گردی، قتل اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

ہوتان میں پرتشدد واقعات کا آغاز رواں سال جولائی میں اس وقت ہوا جب ایغور نسل سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے ایک پولیس اسٹیش پر قبضہ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد کاشغر میں ہونے والے دیگر پرتشدد واقعات میں راہگیروں پر حملے ، دکانوں اور ریستورانوں کا جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔

ان واقعات میں 20افراد بشمول 14حملہ آور مارے ہوئے جنہیں ہوتان میں پولیس نے ہلاک کیا۔

XS
SM
MD
LG