یوں تو کرونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے سال 2020 دنیا کے لیے مشکل سال ثابت ہوا اور کئی ممالک میں سال بھر جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کیا جاتا رہا۔ لیکن اس کے باوجود لوگوں نے اس دوران میسر آنے والے تفریح کے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا۔ اس حوالے سے سال بھر کے البم سے کچھ منتخب تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں
سال 2020 کی کچھ دلچسپ تصاویر
5
بیلاروس میں ایک شخص نے کار نما ٹانگہ بنا رکھا ہے، گھوڑے کے پیچھے ایک گاڑی کا ڈھانچہ لگایا گیا ہے جس میں استعمال شدہ اشیا، بیٹری، ییڈلائٹس اور دیگر چیزیں بھی نصب ہیں۔
6
فرانس میں کرونا وبا کے باعث بند تھیٹرز دوبارہ کھلے تو فلم بینوں کے درمیان کچھ کھلونے رکھ کر سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔
7
اسپین میں کرونا کے باعث بیلوں کا سالانہ میلہ منسوخ ہو گیا۔ ایک سیاح سووینئیر شاپ کے باہر تصویر بنوا رہا ہے۔
8
برطانیہ کے ساحلی شہر ڈوور میں پرندے نے ماسک کو اپنی چونچ میں جکڑ رکھا ہے۔