رسائی کے لنکس

یمن: فضائی حملے میں آٹھ حکومت نواز قبائلی ہلاک


یمن: فضائی حملے میں آٹھ حکومت نواز قبائلی ہلاک
یمن: فضائی حملے میں آٹھ حکومت نواز قبائلی ہلاک

یمن کے عہدے داروں نے کہاہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں پر کیے جانے والے ایک فضائی حملے کی زد میں آکر کم ازکم آٹھ حکومت کے حامی قبائلی ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ قبائلی غلطی سے فضائی حملے کا نشانہ بننے کے وقت شورش زدہ صوبے ابیان کے دارالحکومت زنجبارکے مشرقی علاقے میں عسکریت پسندوں سے لڑائی میں مصروف تھے۔

ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں جاری جھڑپوں کے دوران کم ازکم چھ فوجی اور پانچ عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران صدر علی عبداللہ صالح کے استعفے کے لیے جاری مظاہروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے جنوبی حصے میں کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیاہے۔

واشنگٹن کو اندیشہ ہے کہ عسکریت پسند حکومت مخالف تحریک کا فائدہ اٹھا کرملک میں اپنے محفوظ ٹھکانوں کی تعداد بڑھا لیں گے اور پھر وہ مغرب کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کریں گے۔

سوڈان کے صدر مسٹر صالح اپنے زخموں کے علاج کے سلسلے میں بدستور سعودی عرب میں ہیں۔ وہ جون میں صدارتی محل پر ایک راکٹ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG